نون لیگ کاوارخالی،پنڈی بوائےکی سیاست بچ گئی

پنڈی بوائے : سپریم کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف نااہلی درخواست خارج کرتے ہوئےانہیں الیکشن کیلئےاہل قراردےدیا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سےدائردرخواست پر جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے محفوظ کیافیصلہ سنایا۔ عدالتی  فیصلے میں کہاگیاکہ شیخ رشید انتخابات 2018 لڑسکیں گے۔ درخواست پر فیصلہ 2 کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے آیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلے میں اختلافی نوٹ بھی لکھا،جس میں انہوں نےکہاکہ معاملے پر فل کورٹ بنایا جائے۔ شکیل اعوان نےاپنی درخواست میں شیخ رشیدپرالزام لگایاتھاکہ انہوں نے2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائےتھے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 20 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 85 دن بعد سنایا گیا۔فیصلہ آنےکےبعدعدالت کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےشیخ رشیدکاکہناتھاکہ نوازشریف،شہبازشریف میں آرہاہوں،عمران سےملکران چوروں کو لٹکاؤں گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: