گوجرانوالہ: سوشل میڈیا پرلڑکی بن کراغوا کرنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے ایک شہری کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان اس گروہ سے وابستہ ہیں جو سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر شہریوں سے دوستی کرتے ہیں اور پھر انہیں ملاقات کے لیے بلا کر اغوا کرلیتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے لڑکیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے اور وہ اپنے دوستوں کو ملاقات کے بہانے بلا کر پہلے انہیں اغوا کرتے اور پھر مغویوں کے اہلخانہ سے بھاری تاوان وصول کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو ایک فون کال کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا جب کہ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: