آواز کے جادوگر سنو نگم کی 44 ویں سالگرہ 

بالی ووڈ کی سینکڑوں فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے سُریلے گلوکار سونو نگم آج اپنی 44 ویں سالگرہ منارہے ہیں 30جولائی1973کو بھارتی ریاست ہر یانہ کے شہر فریدہ آباد میں پیدا ہونے والے سو نونگم نے چار سال کی عمر میں والد کی رہنمائی میں گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا تاہم بالی ووڈ کی فلموں میں بحیثیت پلے بیک سنگر کے طور پر گانے کا آغاز انیس سال کی عمر سے کیا۔سو نو نگم نے باقاعدہ طور پر 1990میں ہدایت کارمہیش بھٹ کی فلم جنم کیلئے پہلی مرتبہ پلے بیک سنگر کے طور پر گانا ریکارڈ کرایا اوراب تک وہ سینکڑوں ہندی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقائی اورغیر ملکی زبانوں جیسے تامل،میراٹھی،پنجابی،بنگالی،ملیالم،تلگو،نیپالی میں بھی گانے گا چکے ہیں ۔دو دہائیوں پر محیط ان کا کیرئیر اب تک کامیابی سے جاری وساری ہے۔ فلموں کیلئے اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے ساتھ ساتھ سو نو نگم میوزیشن، میوزک کمپوزر،ایکٹر،میوزک ڈائیریکٹر اور ٹی وی میزبان بھی ہیں اور ان تما م شعبوں میں بھی مداحوں سے داد وصول کر چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: