نیشنل جوجٹسوچیمپئن شپ میں چوتھے روز کے مقابلے

پنجاب نیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے چوتھے روز بھی سبقت برقرار رکھی۔ ایرانی قونصلیٹ جنرل محمد حسین بن اسدی نے انعامات تقسیم کیے۔

نشتر پارک سپورٹس جمنیزیم میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر چوہتر کیٹگریز کے مقابلوں میں تین سو سولہ مرد و خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پانچ روزہ ایونٹ کے چوتھے روز تک آرمی کی ٹیم سبقت حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واپڈا اور آرمی کی ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوگا۔

پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے صدر خلیل احمد کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ایونٹ کی نگرانی کر رہی ہے اور جو بھی کھلاڑی اس ایونٹ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے وہ پاکستان جوجٹسو ٹیم کے تربیتی کیمپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہونگے اور انہیں انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائیگا۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: