کون ہوگاایشیا کپ کا فاتح،فیصلہ آج ہوگا

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بھارت اور بنگلادیش کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔اپنے گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہےجبکہ بھارت سپر فور مرحلے کے اپنے دوابتدائی میچ جیت کر پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے تاہم افغانستان کے ساتھ اپنا آخری میچ بھارت نے ٹائی کھیلا تھا ۔بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 2016 کے ایشیا کپ کے فائنل میں بھی مدمقابل آئیں تھیں جس میں بھارت نے باآسانی بنگال ٹائیگرزکوشکست دے دی تھی اورایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں ایونٹ کےفائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔کیا بنگال ٹائیگرز اس مرتبہ بھارتی سورماؤں کو زیرکرسکیں گے؟اس سوال کا جواب آج دونوں ٹیموں کا کارکردگی ہی دےپائے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: