باکسرعامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

باکسر عامر خان باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے۔ جہاں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر انیس شیخ نے ان کا استقبال کیا۔عامر خان کو پنجاب باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ جس کی اختتامی تقریب نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس جمنیزیم ہال میں منعقد کی جائے گی۔ اپنے دورے کے دوران عامر خان چیمپیئن شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے مقابلے دیکھیں گے جب کہ اس دوران وہ اپنی اکیڈمی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ بھی کریں گے۔پنجاب باکسنگ چیمپیئن شپ کا 4 روزہ میلہ 12 مئی سے 15 مئی تک لاہور میں سجایا گیا، عامر خان چیمپیئن شپ میں پاکستانی باکسرز سے مل کر ان کا حوصلہ بھی بڑھائیں گے جب کہ اپنے ٹیلنٹ ہنٹ کے ساتھ سپر باکسنگ لیگ کیلئے بھی مذاکرات کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: