محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100وکٹیں مکمل

مالاہائیڈمیں آئرلینڈ کےخلاف تاریخی ٹیسٹ میں محمدعامرنے کیریئرکے 31ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔آئرلینڈ کے گیری ولسن،حارث سہیل کے کیچ کی مددسے محمدعامرکی سوویں وکٹ بنے۔محمدعامروکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے 18ویں اوروسیم اکرم کے بعد دوسرے لیفٹ آرم فاسٹ بولرہیں۔ محمدعامرنے کیریئرکے ابتدائی چودہ ٹیسٹ میں 51کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔اورکم عمرترین پچاس وکٹیں لینے والے بولربنے۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹ سے پانچ سالہ دوری کے بعدانہوں نے سترہ ٹیسٹ میں اننچاس وکٹیں حاصل کیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: