پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

 پاکستانی ٹیم سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ 2018ء کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی فٹبال اسٹارز نے ماسکو میں انڈونیشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔ واضح رہے کہ 2014 میں برازیل میں ہونے والے سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ خیال رہے کہ سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں فیفا کے میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: