اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست

روس کے شہر ماسکو کے لوکوموٹیو اسٹیڈیم میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت میں ایک ایک گول کیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ پاکستان کی جانب سے 5 پنلٹی ککس پر گول کیے گئے جبکہ ازبکستان نے 6 گول کر کے فائنل اپنے نام کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے انڈونیشیا کو سیمی فائنل میں 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: