مسجد الحرام میں ایک شخص نے چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

پولیس کا کہنا ہے ایک غیر ملکی شخص نے مسجد الحرام کے مطاف کے حصے میں دوسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں اور اسپتال منتقلی کے دوران وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ سعودی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ مذکورہ شخص نے خود کشی کیوں کی اور حفاظتی جالی لگی ہونے کے باوجود وہ چھلانگ لگانے میں کیسے کامیاب ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ خودکشی کرنے والا شخص پاکستانی شہری ہے تاہم اب سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسجد الحرام میں خودکشی کرنے والا معتمر پاکستانی نہیں فرانسیسی شہری تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: