ایکشن سے بھرپور فلم ’صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری‘ کا ٹیزر جاری

بالی ووڈ میں 90 کی دہائی سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے سنجے دت کو مختلف انداز کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں الگ ہی مقام حاصل ہے جبکہ سنجے دت کی زندگی خاصی گھمبیر رہی ہے اور نہ صرف ان کے فلمی کیریئر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی کئی اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راجکمار ہیرانی ان کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں لیکن ایسے میں خود سنجے دت بھی متعدد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی نئی فلم ’صاحب بیوی اورگینگسٹر تھری‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم ’ صاحب ،بیوی اور گینگسٹر تھری‘ کا موشن ٹیزر جاری کردیا جس میں سنجے دت ہاتھ میں پسٹل لئے بیٹھے اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’جی ہاں میں ہوں کھل نائیک اور اب بن گیا ہوں گینگسٹر۔ سنجے دت کی یہ فلم 27 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: