سپریم کورٹ کراچی رجسٹری: فراہمی و نکاسی آب کیس کی سماعت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں فاضل بینچ نے سندھ بھر میں صاف پانی کی فراہمی اورنکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے واٹر کمیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے درخواستگزارکی استدعاپرکمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم کی مدت ملازمت میں جنوری 2019 تک توسیع کی منظوری دے دی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے میئر کراچی وسیم اختر سے استفسار کیا کہ کراچی والے کیا محسوس کرتے ہیں؟ کیا صفائی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے؟، میئر کراچی نے جواب دیا کہ ہم کام کررہے ہیں اور حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ نالوں کی صفائی کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ  مون سون شروع ہورہا ہے، بتائیں کب نالے دکھائیں گے آپ؟ میئر کی جانب سے مہلت طلب کئے جانے پر چیف جسٹس نے انہیں برساتی نالوں کی صفائی کرانےکے لئے ایک ماہ کی مہلت دے دی اورتنبیہ کی کہ صفائی نہ ہوئی تو سخت کارروائی کریں گے۔چیف جسٹس نےریمارکس دیتےہوئےکہاکہ کراچی میں صفائی دیکھ کرخوشی ہوئی،بہتری آئی ہے،ان کاکہناتھاکہ یہ ساراکریڈٹ سندھ حکومت کاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: