زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج

زینب قتل کیس کے مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بنچ نے کی۔ عدالت عظمیٰ نے دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ننھی زینب کے قاتل عمران کو سزائے موت سنائی تھی، مجرم نے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی  کورٹ میں اپیل دائر کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے اپیل خارج کردی تھی جس کے بعد مجرم نے اپنے قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: