امریکی اقداما ت ناقابل قبول ہیں

 ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی دو امریکی وزیروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ یہ اس امریکی اقدام کا ردِعمل ہے جس کے تحت امریکہ نے ترک حکام پر اسی قسم کی پابندیاں عائد کی تھیں۔ ترکی میں 2016 کی بغاوت میں امریکی پادری پر دہشت گردی کے الزامات میں پادری کی قید پر دو نیٹو ممالک آمنے سامنے آ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے امریکی وزیر داخلہ اور جسٹس منسٹر کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترک صدر کا کہنا تھا امریکی اقداما ت ناقابل قبول ہیں، اس سے قبل امریکا کی جانب سے ترک وزیرِ داخلہ اور وزیرِ قانون پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: