تھائی لینڈ میںغار میں پھنسے بچےایک ایک کرکے باہر نکالنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ غار میں موجود بچو ں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ساتھ کی بجائے علیحدہ علیحدہ باہر نکالنے کی کوشش کی جائے گی ۔

غار سے پانی نکالنے والے عملے کا کہنا ہے کہ غار میں جس جگہ پر بچے موجود ہیں وہ ابھی بھی زیر آب ہے اور مزید بارشوں کے باعث مشکل پیش آسکتی ہے۔غار میں پھنسے بچوں کوتیراکی اورغوطہ خوری کی تربیت دینا شروع کر دی گئی ہے۔

چینگ رائے کےصوبائی گورنر کا کہنا ہےکہ مکمل فٹ ہونے والے بچوں کو ایک ساتھ کی بجائے علیحدہ علیحدہ باہر نکالا جائے گا۔ جبکہ ہر دن ان کا معا ئنہ کیاجائے گا اگر کوئی خطرہ ہوا تو انہیں باہر نکالنے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔ یاد رہے اندھیرے اور پانی سے بھرے غار میں 12 بچےابھی بھی اپنے کوچ کے ساتھ موجود ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: