استنبول:اللہ نے دعا سن لی،کمسن شامی لڑکی مایا اب اپنے پیروں پر چلے گی

ترک حکومت نے مایا مہری اور اس کے معذور والد کو استنبول بلالیا ہے جہاں پیدائشی طور پر پیروں سے معذور دونوں باپ بیٹی کو مصنوعی پیر لگائے جائیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پرنٹ والیکٹرونک میڈیا اور پھر سوشل میڈیا پر شامی بچی مایا کی تصاویر اور وڈیو سامنے آئی تھیں۔ مایا اپنے والد کی طرح پیدائشی طور پر پیروں سے معذور ہے اور اس کے والد نے اپنی بیٹی کے پیروں کیلئے خوراک کے ٹن کے مصنوعی پیر بنائے ہیں،جب یہ تصاویر منظر عام پر آئیں تو ترک حکومت نے اس کا نوٹس لیا اور دونوں کو استنبول بلالیا جہاں ایک کلینک میں اُن کا علاج شروع ہوچکا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مایا بہت جلد اپنے پیروں پر چلےگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: