یو اے ای میں کرکٹ لیگز کی بھرمار، پی ایس ایل کے انعقاد کو خطرہ

پی سی بی گزشتہ دس سال سے یواے ای کو ہوم گراؤنڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے،،، پی سی بی نے امارات کرکٹ بورڈ کو اکتوبر سے مارچ تک کوئی لیگ نہ کرانے کا کہا تھا لیکن یو اے ای کی جانب سےدسمبر جنوری میں اپنی لیگ کرانے کے اعلان کر دیا گیا،،،اس کے علاوہ پاکستان کی یو اے ای میں ہی نیوزی لیند اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز شیڈول ہے،،، ایشیا کپ، افغان لیگ اور ٹی 10 سیریز کا اعلان بھی ہوچکا ہے جس نے پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہی مشکل میں ڈال دیا ہے،،، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کے انعقاد کے لیے متبادل وینیوز دیکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ایونٹ کے انعقاد پر غور شروع کر دیا ہے،،، اس حوالے سے پی سی بی نے آئندہ ہفتے لاہور میں فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے،،، جس میں ممکنہ طور پر ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو سکتی ہے،،، ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں،،، ایونٹ کی پاکستان منتقلی سے اخراجات میں کمی آئے گی جس سے مالی فائدہ زیادہ ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: