اقوام متحدہ کی خفیہ رپورٹ نے ہلچل مچا دی

یواین کی اس رپورٹ پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیاہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہناہے کہ پیانگ یانگ کو سنگاپور میں کئے گئے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی خفیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی کوریانے اپنے ایٹمی عزائم نہیں چھوڑے۔ پیانگ یانگ یورینیم اور پلوٹینیم افزدوہ کرنے کے ساتھ نئے بحری میزائلوں پر بھی کام کر رہا ہے۔ اس سے پہلے سنگاپور میں امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کورین ہم منصب سے ملاقات کی اور ایٹمی پروگرام اور میزائل بنانے پر امریکی تشویش سے آگاہ کیا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری ینگ ہو نے اقتصادی پابندیوں اور امریکی اقدامات کو تشویش ناک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا ٹرمپ اور کِم جونگ اُن کے درمیان سربراہی اجلاس میں کیے گئے وعدے پرسختی سے قائم ہے۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خطرناک بات یہ ہے کہ امریکا کے اندر سے ایسی باتیں بار بار سامنے آتی ہیں جو ان کے صدر کے ارادوں سے بہت دور ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: