اپوزیشن اتحاد کا قصہ تمام ،شہبازشریف کے اچانک فیصلے نے تمام جماعتوں کو حیران کردیا

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قیادت کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور طلب کر لیا ، اجلا س میں ن لیگ نئے سرے سے اپنی حکمت عملی طے کرے گی اور مشاورت کی جائے گی کہ اتحادی سیاست سے ن لیگ کو خسار ے کا سامنا ہوگا یا فوائد ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن تنہا اپوزیشن کی سیاست کر نے پر غور کررہی ہے ۔کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جائیگا ۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکے انتخاب کے موقع پر بھی مسلم لیگ ن اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے اپوزیشن کرنے سے ن لیگ کو پنجاب میں ارکان اور کارکنا ن کی طرف سے شدید تنقید کا سا مناہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: