دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی متعارف

ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز استعمال کرتے ہوئے دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ ٹوسیٹرگاڑی متعارف کروادی گئی ہے جس کی قیمت صرف 7ہزار5سو25پاؤنڈز ہے جبکہ یہ منی کار اگلے سال ایشیائی و یورپین ممالک میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔

اطالوی کمپنی کی ڈیزائن کردہ اس ”ایل ایس ای وی ”نامی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو حال ہی میں چین کے شہر شنگھائی کے تھری ڈی پرنٹنگ کلچرل میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ”ایل ایس ای وی ”کے تمام پارٹس کو صرف تین دن میں تیار کیا گیا جو 57پارٹس پر مشتمل ہے جبکہ گاڑی کا وزن 450کلو گرام ہے ۔دوسری جانب اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے عام گاڑیوں کی مناسبت ستر فیصد کم لاگت آتی ہے ۔منفرد نوعیت کی یہ تھری ڈی پرنٹڈ کار کی پروڈکشن چین میں  اگلے سال سے شروع ہوگی جبکہ یورپ سے اب تک سات ہزار آرڈرز بک کروا ئے جا چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: