امریکا کا چین پر انتخابی عمل میں مداخلت کا الزام

معروف  تھنک ٹینک ’’ ہڈسن انسٹیٹیوٹ‘‘  میں خطاب کرتے ہوئے  امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ  چین امریکا میں ایک مختلف صدر کا متمنی ہے اور یہ افسوسناک ہے کہ بیجنگ وسط مدتی امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوششوں میں ہے۔ پینس نے مزید کہا کہ چین یہ نہیں چاہتا کہ ٹرمپ یا ان کے ساتھی ان انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ امریکی نائب صدر کے مطابق چین اس وقت امریکی صنعت اور ریاستوں کو ہدف بنا کر انتخابی عمل میں مداخلت کا ارتکاب کر رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: