امریکی مشیر قومی سلامتی کا نئی انسداد دہشت گردی پالیسی کا اعلان

وائٹ ہاؤس میں نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر کے مشیرقومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا تھاکہ چھ نکاتی پالیسی کے تحت دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اس کے ذرائع اور نظریے کو جڑ سے ختم کردیاجائے گا۔امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کاکہناتھا کہ نہ صرف دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کا خاتمہ کیاجائےگا بلکہ ان کے حامیوں اور نظریئے کو پھیلانے والوں کا بھی قلع قمع کردیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف پالیسی کی وضاحت کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک، شخصیات، حامیوں اور تمام گروپوں اور ان کے نظریئے کو نشانہ بنایاجائےگا۔مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کہنا تھاکہ نئی انسداد دہشت گردی پالیسی کے تحت کسی ایک گروپ کو نشانہ نہیں بنایاجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: