امریکی ڈالر کی حاکمیت ختم

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ  بہت سے ممالک امریکی غنڈہ گردی،محاصرے،اقتصادی پابندیوں اور مسلسل جنگوں سے تنگ آکر امریکی ڈالر سے ہاتھ کھینچنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سےامریکی ڈالرتنزلی کا شکار ہے اور عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری عنقریب ختم ہونے والی ہے جبکہ ڈالر کے تسلط کے دور کا مکمل خاتمہ قریب ہے۔دوسری طرف ایرانی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ  ایران، روس، چین اور وینزویلا سمیت بہت سے ممالک اپنے تجارتی معاملات خاص طور پر تیل کی فروخت اور تیل کے معاہدوں کے لیے ڈالر کے بجائے اپنی قومی کرنسیوں  کے استعمال کو ترجیج دے رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: