انٹرپول کے صدر دورہ چین کے دوران لاپتا

انٹرپول کے صدر مینگ ہونگیو کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انٹرپول کے صدر نے ستمبر کے اوائل میں فرانس سے چین کا سفر کیا اور اس کے بعد سے ان کی کوئی اطلاعات نہیں۔ واضح رہے کہ 64 سالہ مینگ ہونگیو نومبر 2016 میں انٹرپول کے صدر منتخب ہوئے تھے اور ان کی بطور صدر ملازمت کی مدت 2020 تک ہے۔ اس سے قبل وہ چین میں قومی انسداد دہشت گردی آفس کے ڈائریکٹر اور منشیات کنٹرول کمیشن کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ اس حوالے سے انٹرپول کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا پر نشر ہونے والی رپورٹس سے واقف ہیں لیکن ’مذکورہ مسئلہ فرانس اور چین کے متعلقہ حکام‘ طے کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی نوعیت کے معاملات کی تمام ذمہ داری سیکریٹری جنرل کے سپرد ہوتی ہیں جبکہ صدر صرف ایگزیکٹو کمیٹی کی صدارت کرتے ہیں‘۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: