انٹرپول کے لاپتہ سربراہ کا سراغ مل گیا

انٹرپول کے لاپتہ سربراہ کا سراغ مل گیا،،،چینی حکام نے انٹرپول کے لاپتہ سربراہ مینگ ہونگ وائی کی گرفتاری کی تصدیق کردی،،،چینی حکم کے مطابق انہیں بعض معاملات پر بازپرس کے لیے چین میں روکا گیا تھا، جس کے بعد اب وائی نے اپنا استعفیٰ پیرس بھجوا دیا ہے جہاں انٹرپول کا صدر دفتر واقع ہے، اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرپول ترجمان نے کہا ہے کہ میگ ہونگ کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مینگ ہونگ وائی چین کے دورے پر گزشتہ ماہ منظرِ عام سے غائب ہوگئے جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ مینگ ہونگ کی اہلیہ گریس مینگ نے کہا کہ 25 ستمبر کو ان کا شوہر سے آخری بار رابطہ ہوا تھا اور انہوں نے ایک خنجر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کال کا انتظار کیا جائے، اس سے وہ سمجھی کہ ان کے شوہر خطرے میں ہیں اور انہوں نے اس کی اطلاع پریس کو دی تھی۔ مینگ ہونگ وائی اس سے قبل چین میں پبلک سیکیورٹی محکمے کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ پولیس، قانون سازی اور بین الاقوامی قانون کا 40 سالہ تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: