اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات جاری

سوشل میڈیا ماہرین کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے مطابق اپنی ڈیوائس کا آڈٹ کرنا سب سے پہلا عمل ہے، اگرآپ کے اکاؤنٹ تک غلط رسائی حاصل کی گئی ہے تو اپنی ڈیوائس کا آڈٹ کرنا ہوگا،دوسرا عمل ڈیوائس کا پاس ورڈ تبدیل کرنا ضروری ہے کیونکہ پاس ورڈ کی تبدیلی سے کسی بھی ڈیوائس تک رسائی آسانی سے ممکن نہیں جبکہ پاس ورڈ جتنالمبا ،پیچیدہ الفاظ یا نمبرز پر مشتمل ہوگا ہیکرز کو رسائی حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ فیس بک کی سیکورٹی کیلئے خصوصی طور پر پیش کردہ دو عناصرکی تصدیق کو یقینی بنایا جائے،جس میں آپ کے پاس ورڈ کیلئے موبائل فونز پر آنے والے خفیہ کوڈ کو اولین ترجیج حاصل ہے،اس کوڈ کے ذریعے ہیکرز اکاؤنٹس تک رسائی باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔گزشتہ ماہ ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ‘وویوایز’ نامی فیچرکا استعمال کرتے ہوئے 5 کروڑصارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی لاگ ان کیزچوری کرلی تھیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: