سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کاامریکا کو کرارا جوب

امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ امریکااورسعودی عرب کےدرمیان بہترین اقتصادی تعلقات قائم ہیں، محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکاسےحاصل فوجی سازوسامان کی ادائیگی کرتاہے اس لیے اپنی سیکیورٹی کے لیے امریکا کو کوئی ادائیگی نہیں کریں گے،صدر ٹرمپ کے بیان کے ردعمل میں سعودی ولی عہد کا کہناتھا کہ امریکااورسعودی عرب کےتعلقات میں تبدیلی نہیں آئی،ٹرمپ کےساتھ کام کرناپسند ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ سعودی عرب کی بادشاہت امریکا کی مرہون منت ہے،، اگر امریکا ساتھ نہ دے تو سعودی شاہی خاندان کی بادشاہت 2  ہفتے بھی نہ چل سکے،،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: