شمالی کوریا اور امریکا ایک بار پھر سے مذاکرات کی میز پر

امریکی سیکرٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو اور کم جونگ ان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد مائک پومپیو کا کہنا ہے کہ ’کم جونگ ان نے امریکا-شمالی کوریا سمٹ پر جلدازجلد آمادگی کا اظہار کیا ہے‘۔شمالی کوریا کے صدارتی افس سے جاری اعلامیہ میں سمٹ سے متعلق وقت اور مقام کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔مائیک پومپیو کی شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کے متعلق امریکی اعلامیہ میں کہا گیا کہ مائیک پومپیو اور کم جونگ ان نے شمالی کوریا کو جوہری تنصیبات سے پاک کرنے اور اس مسئلے پر امریکی حکومت کے کردار پر بات چیت کی‘۔مذکورہ دورہ مائیک پومپیو کا چوتھا دورہ تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے جون میں سنگاپور میں ملاقات کی تھی ،دوسری جانب مائیک پومپیو نے ٹوئٹ کیا کہ ’مجھے اور میری ٹیم کی میزبانی کے لیے شکریہ ‘۔کم جونگ ان نے مائیک پومیپو سے ملاقات کو ’اچھی ملاقات‘ قراردیا اور کہا کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان اچھے دن کے ساتھ اچھے مستقبل کے وعدے ہوئے‘۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: