فرانس کا بد نام زمانہ مفرور ڈکیت ریڈوائن فائڈ فلمی انداز میں گرفتار

پولیس کے مطابق چند روز قبل ریڈوائن فائڈ کوبرقعے میں دیکھا گیا جس میں صرف اس کی آنکھیں دکھ رہی تھیں۔وہ گاڑی میں سوار ہونے جا رہا تھا جو ایک خاتون چلا رہی تھیں۔اس کی چال سے اس کے مرد ہونے کا گمان ہوا۔ منگل کی رات دوبارہ اسے برقعے میں دیکھا گیا۔وہ اس وقت ایک جوان لڑکی کے ساتھ گاڑی سے اتر کر عمارت میں جا رہا تھا۔پولیس نے شک کی بنا پر اس عمارت پر چھاپا مارا جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق اس آپریشن میں سو سے زائد نقاب پوش پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریڈوائن نے اپنی شناخت اتنی صفائی سے چھپائی تھی کہ اس کے پڑوسیوں کو بھی کوئی غیر معمولی حرکت دیکھنے میں نہیں آئی۔ ریڈوائن فائڈ تین ماہ قبل خصوصی سیکیورٹی والی جیل سے فلمی انداز میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا جو اس کے ساتھیوں نے تربیتی مرکز سے گن پوائنٹ پر حاصل کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: