نیویارک میں ہولناک حادثہ، 20افراد ہلاک

حادثہ نیو یارک کے دیہی علاقے اسکوہیری میں روٹ 30 پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق لیموزین کار انٹر سیکشن پر رکنے کے بجائے بے قابو ہو کر ایک اسٹور کی پارکنگ لاٹ میں جاگھسی۔لیموزین میں ڈرائیور سمیت 18 افراد سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے شادی کی تقریب کے سلسلے میں لیموزین میں سوار تھے، کار کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی مارے گئے۔2009 کے بعد امریکا میں اسے ٹرانسپورٹ کا بدترین حادثہ قرار دیا جا رہاہے،جبکہ 2009 میں بفیلو میں طیارہ گرنے سے 49افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: