چین کسی بھی ملک میں عدم مداخلت کے اصول پر سختی سے کاربندہے

امریکی نائب صدر مائیک پنس کے بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا،ترجمان چینی دفتر خارجہ کا اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ چین کسی بھی ملک میں عدم مداخلت کےاصول پرسختی سےکاربندہے، سائبرحملوں اورامریکی انتخابات میں مداخلت کےالزامات بےبنیادہیں،مائیک پنس نے من گھڑت خبروں کی بنیادپرالزامات عائدکیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وسط مدتی امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوششوں میں ہے۔ چین یہ نہیں چاہتا کہ ٹرمپ یا ان کے ساتھی انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ امریکی نائب صدر کے مطابق چین اس وقت امریکی صنعت اور ریاستوں کو ہدف بنا کر انتخابی عمل میں مداخلت کا ارتکاب کر رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: