کرپشن کے الزامات،اسرائیلی وزیر اعظم کا احتساب جاری

اسرائیلی وزیراعظم سے بدعنوانی کے 2 کیسز میں تفتیش کی جارہی ہے، جن میں سے ایک اربوں کے تحائف وصول کرنے اور دوسرا کیس قانون سازی سے متعلق مثبت رپورٹنگ کے لیے اخبار پر دباؤ ڈالنے سے متعلق ہے۔اسرائیلی پولیس نے فوری طور پر تفتیش کے حوالے سے رد عمل نہیں دیا۔ نیتن یاہو سے رواں سال اگست میں اسرائیلی ٹیلی کام میں بد عنوانی میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش کی گئی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم متعدد مرتبہ ان پر لگائے جانے والے بد عنوانی کے الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔اس سے قبل 14 فروری 2018 کو اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف رشوت اور بدعنوانی کا مقدمہ درج کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے دومختلف شخصیات سے 3 لاکھ ڈالر رشوت وصول کی تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے اس موقع پر بھی الزامات کو قطعی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ ‘وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے’۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: