افغان فورسز کا آپریشن، 57 جنگجو جاں بحق

افغان فورسزکی جانب سے جنگجوؤں کیخلاف کنڑ، ہلمند، بغلان، قندھار، ننگرہار، ہرات، غزنی، بدخشاں، ارزگان، نمروز، پکتیا، فریاب، خوست، سرائے پل اور لوگر میں کاروائیاں  کی گئیں، صوبے فراہ میں دشمن کے ٹھکانوں اور اسلحے کو بھی تباہ کیا گیا ۔دوسری جانب دارالحکومت کابل میں ہوئے 2 بم حملوں کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے، دھماکوں میں 6 پولیس اہلکاروں کے علاوہ 3 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کابل پولیس کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کی جانب سے افغانستان میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجی کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: