فورسز نے غزہ سرحد پر گولیاں برسا دیں،55 افراد جاں بحق، 2400 سے زائد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس  : اسرائیلی سرحد سے ملحقہ علاقے غزہ پٹی پر امریکی سفارتخانے کے  بیت المقدس منتقلی اور افتتاح کے خلاف فلسطینی احتجاج کر رہے تھے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے جس کے باعث 55 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ 2400 سے زائد زخمی ہیں ۔ واضح رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی فوج نے اب تک 92 فلسطینیوں کو شہید جبکہ دس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے شہادتوں پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: