امریکہ کی کوریائی خطے پر جنگی مشقوں پر شمالی کوریا برہم

امریکہ : امریکہ کی کوریائی خطے پر جنگی مشقوں پر شمالی کوریا برہم، جنوبی کوریا سے جاری مذکرات بند کر دیے، پیانگ یانگ نے صدر ٹرمپ اور جنوبی کوریا سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ شمالی کوریا کے مطابق جنگی مشقیں اشتعال انگیزی اور امن مذاکرات کی خلاف ورزی ہیں۔ دوسری جانب امریکی افواج نے مشقوں کو معمول کا عمل قرار دے دیا۔ امریکی دفترخارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے مذاکرات منسوخ ہونے کے باوجود کم جانگ ان اورٹرمپ کی ملاقات کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: