سینٹ نے سپریم کورٹ میں ٹرمپ کے نامزد جج کی توثیق کردی

امریکی سینیٹ میں رائے شماری میں کیوانا کے حق میں50 اور مخالفت میں 48 ووٹ آئے۔  جس کے بعد ترپن سالہ کیوانا نےسپریم کورٹ کے تاحیات جج کا حلف اٹھا لیا ۔ کیوانا کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں کنزرویٹو ججوں کو  پانچ چار سے اکثریت حاصل ہو جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکیوانا کونامزدگی پرمبارکباد دی۔دوسری جانب بریٹ کیواناکی نامزدگی کےخلاف امریکاکےبیشترشہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ ان کاکہناہے کہ جنسی اسکینڈل میں ملوث کیوانا کی تعیناتی سماج کو منفی پیغام دینے کے مترادف ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے نامزد جج بریٹ کیوانا پر خاتون ڈاکٹر کرسٹین بلیسی فورڈ کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: