امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی، امریکہ میں بھی پر زور مذمت

وائٹ ہاؤس  : امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت پر امریکی بھی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا، دوسری جانب واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”فری فلسطین ”اور  نیتن یاہو کی مخالفت میں نعرے درج تھے،واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی۔ شہداء میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: