بنگلا دیش،سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت ناساز

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی 72 سالہ رہنما خالدہ ضیا کو رواں سال فروری میں کرپشن کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم جیل میں انھیں جوڑوں میں درد کی شکایت ہونے پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ خالدہ ضیا کا چیک اپ کرنے والے ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال کے ماہر آرتھوپیڈک سرجن کا کہنا تھا کہ ان کی حالت تشویش ناک نہیں لیکن ان کے جوڑوں کا درد قید کے دوران سنگین تر ہوگیا ہے۔خالدہ ضیا کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں ان کے مناسبت علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اپیل کی گئی۔عدالت درخواست منظور کرتے ہوئے حکومت کو خالد ضیا کو ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: