تجارت میں واشنگٹن سے اب کوئی ملک زیادتی نہیں کرسکے گا،ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ اب کوئی ملک تجارت میں واشنگٹن سے زیادتی نہیں کرے گا۔ میکسیکو اور کینیڈا اب امریکی ڈیری مصنوعات و زرعی مصنوعات خریدیں گے جس سے امریکی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم ٹیکس لگانے کے بادشاہ ہیں۔نریندر مودی نے امریکی موٹرسائیکلوں پر100 فیصد ٹیکس لگایا ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں لیکن ہم نے بھارت کو مجبور کردیاہے کہ وہ ٹیکس کم کرے۔ مودی نے ٹیلیفون کرکے یقین دہانی کرائی کہ وہ امریکی موٹرسائیکلوں پر ٹیکس کم کریں گے۔ جبکہ اس موقع پرٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیر ممالک سعودی عرب، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر کو ف وجی امداد دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: