انڈو نیشیا میں 3خودکش دھماکے،3افرادجاں بحق،15زخمی

انڈو نیشیا: انڈو نیشیاکے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔سورابایا انڈو نیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا میں واقع ہے اور انڈو نیشیا کا دوسرا بڑا شہر ہے۔پولیس کےمطابق تینوں دھماکے10منٹ کےوقفےسےہوئے،خودکش حملوں  کےبعدسورابایامیں تمام گرجاگھروں کوبندکردیاگیا،پولیس نےجائےوقوعہ سےشواہداکٹھےکرکےتفتیش شروع کردی ہے،ابھی تک کسی گروپ نےدھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: