عراقی انتخابات میں دس صوبوں کے ابتدائی نتائج سامنے آ گئے

عراق :عراق میں ہونے والے انتخابات میں دس صوبوں کے ابتدائی نتائج سامنے آ گئے۔ بغداد میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ البدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری کی زیر قیادت الفتح جماعت پہلے نمبر پر ہے جبکہ عراق کے نائب صدر نوری المالکی کی زیر قیادت حکومت قانون الائنس دوسرے، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی زیر قیادت النصر تیسرے اور صدر گروہ کے رہنما مقتدی صدر کی زیرقیادت سائرون چوتھے نمبر پر ہے۔عراق کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں پہلے نمبر پر الفتح اور پھر النصر، سائرون اور الحکمہ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح ذیقار اور واسط صوبوں میں سائرون پہلے اور صوبے بابل میں الفتح اور صوبے دیالہ میں النصر اور صوبے صلاح الدین میں الفتح پہلے نمبر پر چل رہی ہیں۔ عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج کا اعلان آئندہ دو روز میں کر دیا جائے گا۔ ہفتے کے روز ہونے والے عراق کے پارلیمانی انتخابات میں ایک کروڑ، دس لاکھ عراقیوں نے شرکت کی جبکہ ٹرن آؤٹ چوّالیس اعشاریہ پانچ فیصد رہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: