اسرائیل کا غزہ پٹی کے اطراف فوجی یونٹ کی تعداد دوگنا کرنے کا اعلان

اسرائیل :غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہائی الرٹ کا مقصد امریکی سفارت خانے کے تل ابیب سے بیت المقدس منتقل ہونے کے موقع پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں سے نمٹنا ہے۔ مذکورہ فیصلے میں مقبوضہ مشرقی بیت المقدس شامل نہیں ہے جہاں امن و امان کی ذمے داری اسرائیلی پولیس کے پاس ہے۔ فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کے زیر انتظام سرحدی محافظین کے اہل کاروں کو امن برقرار رکھنے اور فوج کے مشن میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: