غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،شہادتوں کی تعداد62ہوگئی

امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پرغزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید  فلسطینیوں کی تعداد 62 تک جاپہنچی۔شہداء میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں،فائرنگ کےواقعہ میں 2700 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔ صیہونی بربریت کا شکار ہوکر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تدفین کاسلسلہ دوسرےروزبھی جاری رہا،اس موقع پرہرآنکھ اشکبارنظرآئی۔فلسطینی عوام نے امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اوراسرائیلی جارحیت کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین نےامریکہ اوراسرائیل کیخلاف شدیدنعرےبازی کی۔اسرائیلی مظالم کیخلاف اورفلسطینیوں کےحق میں دنیابھرمیں بھی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے،بھارت اوراردن میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔فرانس نےامریکہ اوراسرائیل کےاقدام کی مذمت کی ہےجبکہ فلسطین نےاحتجاجااپناسفیرامریکہ سےواپس بلالیاہے۔بلیجیم نےبھی اسرائیلی سفیرکوبلاکروضاحت طلب کی۔برطانوی وزیراعظم نےغزہ کی صورتحال پرافسوس کااظہارکرتےہوئےمعاملہ کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: