جرمنی کا مہاجرین کو مبینہ اٹلی بھیجنے کا منصوبہ

 اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے واضح کیا ہے کہ جرمنی نے مہاجرین کو اٹلی واپس بھیجنے کے اپنے مبینہ منصوبے پر عمل درآمد کیا تو جرمنی کے لیے اپنے تمام ہوائی اڈے بند کردیں گے۔ ماریو سالوینی کا مزید کہنا تھا کہ اٹلی جرمنی کے لیے اپنی بندرگاہیں پہلے ہی بند کرچکا ہے اور جرمنی نے مزید مہاجرین بھیجنے کی کوشش کی تو ایئرپورٹس بھی بند کردیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اطالوی میڈیا نے جرمنی حکومت پر چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے پناہ گزینوں کو اٹلی بھیجنے کا منصوبہ تیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم جرمنی کی حکومت نے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: