بھارت کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارشیں،40 افراد ہلاکگا

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی، اتر پردیش، آندرا پردیش اور قریبی علاقوں میں طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان کی زد میں آکر ابھی تک 40 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کئی علاقوں میں طوفان کے اثرات انتہائی خطرناک ہیں جہاں لوگوں کے کچے گھر طوفان کے باعث منہدم ہو گئے اور نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔ طوفانی بارش کے باعث لوگ خوفزدہ ہیں کیونکہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے میں ابھی وقت ہے، انتظامیہ کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث لوگوں پر دیواریں اور درخت گرنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: