فلسطینیوں کے خلاف منظم دہشتگردی کا سلسلہ جاری

نہتے فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،،، فلسطینیوں کے خلاف منظم دہشتگردی کا سلسلہ جاری،،،فلسطین میں نیشنل سوسائٹی برائے اسیران و شہدا نے صیہونی فوج کے مظالم کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی،،،رپورٹ کے مطابق پچھلے3ماہ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 64 فلسطینی شہید کر دیے گئے جب کہ رواں سال اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد234 تک پہنچ گئی،رپورٹ میں یکم جنوری 2018 سے 30 ستمبر 2018 کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔ یوں اوسطا ہر 27 گھنٹے میں ایک فلسطینی شہید ہوتا رہا۔ 2017 کی نسبت یہ تناسب ساڑھے 4 گنا زیادہ ہے۔ گذشتہ برس اسی عرصے میں اسرائیلی دہشت گردی میں 76 فلسطینی شہید کیے گئے اور وہ اوسطا 115 گھنٹے میں ایک شہید کا تناسب تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: