سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کا مطالبہ زورپکڑگیا

سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کےحق میں بڑامظاہرہ کیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آزادی کیلئےکئےگئےمظاہرےمیں 20ہزارسےزائدافرادنےشرکت کی۔مظاہرے کےشرکابرطانیہ سےعلیحدگی کیلئےریفرنڈم کامطالبہ کررہےتھےدوسری جانب سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا سٹرجن نے کہا کہ بریگزٹ معاہدہ سامنے آنے کی صورت میں وہ برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا منصوبہ پیش کریں گی۔واضح رہے کہ 2016 میں برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد سے سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کے رجحان میں اضافہ ہواہے ۔ سکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے بریگزٹ کی مخالفت میں ووٹ دیئے تھے اور وہ یورپی یونین کےساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: