چین اورامریکاکےدرمیان جاری تجارتی جنگ میں مزیدشدت

چینی حکومت نے امریکاسے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جہاز رانی کی کمپنی مرچنٹ کے مالک شیہ چون لین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے شدت اختیار کرجانے کے بعد چین نے امریکا سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی ۔انہوں نے چین کی آئل ریفائنریز اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکا سے تیل کی خریداری کرنے سے گریز کریں۔اگست میں چین نے امریکا سے 97 لاکھ بیرل تیل خریدار تھا، تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آنے کے بعد ستمبر میں تیل کی یہ خریداری صرف 6 لاکھ بیرل پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور ایلمونیم پر ٹیکس لگائے جانے کے بعد شروع ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کی جانب سے اب تک مختلف مصنوعات اور اشیا پر50 ارب ڈالر کا ٹیکس لگایا جا چکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: