اقوام متحدہ کا روہنگیا پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے احسن اقدام

اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا کہ ’پناہ گزینوں کو زبردستی واپس بھیجنے سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا‘۔اس حوالے سے عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ’بھارتی حکومت روہنگیا مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی پناہ گزین کیمپ کے حوالے کرے تاکہ ان کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں اور ان کے لیے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے‘۔بھارتی پولیس کے مطابق 7 روہنگیا مسلمانوں کو بذریعہ بس جیل سے سرحدی علاقے میانپور ریاست بھیجا گیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ’ان افراد کو 2012 میں بھارت کے اندر غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں آسام جیل میں رکھا گیا تھا‘۔ واضح رہے کہ بھارت نے 7 روہنگیا مسلمانوں کو میانمار بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: