دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ آج اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرےگا

پاکستانی ہوا بازی کا تاریخی لمحہ قریب آپہنچا، دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اے 380 آج دن 12 بجکر 10 منٹ پر پہلی بار پاکستان کے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔ ڈبل ڈیکر طیارے میں 650 مسافر دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ طیارہ 2 گھنٹے قیام کے بعد دبئی واپس روانہ ہوجائے گا۔ مسافروں کو اتارنے کے لیے دو بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے۔ چار انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ساڑھے 9 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں 8 سو سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: